کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟
- مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں
08001 225 6653پر کال کریں - پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
- بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
- کالیں 4 پنس/ منٹ - یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں
اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں
22 میرا آجر میری مزدوری میں سے پیسے کاٹ لیتا ہے - میرے حقوق کیا ہیں؟
آپ کے آجر کو صرف اسی حالت میں آپ کی اجرت میں سے رقم کی کٹوتی کرنے کی اجازت ہے اگر آپ نے اس سے تحریراً اتفاق کیا ہو، یا انھیں قانوناً یا آپ کے معاہدۂ ملازمت کے تحت یہ رقم جمع کرنے کا اختیار دیا گیا ہو، مثلاً بچوں کے اخراجات، کسی قرض یا سرکاری قرض مثلاً کونسل ٹیکس کی ادائیگی۔ اگر آپ کا آجر کسی اور وجہ سے آپ کی اجرتوں میں سے رقم کی کٹوتی کر رہا ہے تو وہ غیر قانونی کام کر رہا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کا آجر آپ کی اجرتوں میں سے غیر قانونی طور پر رقم کی کٹوتی کر رہا ہے تو آپ کو اس سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ اگر آپ کو اس کے جواب سے اطمینان نہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ اپنے آجر سے تحریری طور پر یہ مطالبہ کریں کہ وہ آپ کی تنخواہ سے کاٹی گئی رقوم کی ادائیگی سات دن کے اندر کر دے۔ اپنے خط میں آپ کو اسے یہ بتانا چاہیے کہ اگر اس نے ادائیگی نہیں کی تو آپ ایمپلائمنٹ ٹریبونل سے کارروائی کرائیں گے۔
اگر آپ کا آجر اب بھی کاٹی گئی رقم ادا نہیں کرتا تو آپ کو کسی ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں دعوی دائر کر دینا چاہیے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو قریب ترین ایمپلائمنٹ ٹریبیونل آفس سے رابطہ کرنا چاہیے جو آپ کو کلیم فارم ارسال کرےگا۔ ایمپلائمنٹ ٹریبیونل انکوائری لائن کو 0845 795 9 775 پر فون کرکے آپ قریب ترین آفس کا پتہ دریافت کر سکتے ہیں۔ آپ کے لیے لازم ہے کہ جس اجرت سے رقم کی کٹوتی کی گئی ہو اس کی ادائیگی کی تاریخ سے لے کر 3 ماہ کے اندر اپنا دعوی داخل کر دینا چاہیے۔
اگر آپ کو اپنی تنخواہوں سے کٹوتی یا روزگار کے کسی دیگر پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح کے لیے ہمارے روزگار امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔